پاکستان میں مہنگائی کی شرح 76 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 76 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.58 فیصد کا اضافہ ہو گیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 38 فیصد تک پہنچ گئی۔رواں مالی سال کے 11 ماہ میں مہنگائی کی شرح 29.16 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ماہ کے دوران شہروں میں مہنگائی 1.50 فیصد اور دیہی علاقوں میں 1.69 فیصد بڑھی۔ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2022 میں مہنگائی کی شرح 13.8 فیصد تھی، شہروں میں خوراک کی مہنگائی 48.1 فیصد اور دیہی علاقوں میں 52.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Load/Hide Comments


