وزیراعظم کا بھارت ٹرین حادثے میں سینکڑوں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت میں ٹرین حادثے میں سینکڑوں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں ٹرین حادثے میں سینکڑوں جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سانحہ میں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا میں ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
Load/Hide Comments


