پاکستان اورترکیہ میں تجارتی حجم سالانہ 5ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف قابل حصول ہے، شہباز شریف
انقرہ(صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ تین سال کے دوران پاکستان اورترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم سالانہ 5ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف قابل حصول ہے۔ شراکت داری آگے بڑھانے ، نئے منصوبوں کے لئے ترکیہ کی تاجر برادری کی دلچسپی پاکر خوشی ہوئی۔ ان خیالا ت کااظہار وزیر اعظم شہبازشریف نے اتوارکے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ وزیر ا عظم نے کہا کہ گزشتہ روزترکیہ کے سرکردہ کاروباری گروپوں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اورزراعت،توانائی، آئی ٹی، تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری اورتجارت کی ضرورت کو اجاگرکیا۔ رواں سال مئی میں پاک اور ترکیہ کے درمیان تاریخی ٹریڈ ان گڈز معاہدہ فعال ہونے سے تعاون کے بہترین مواقع میسر آئے ہیں ۔
Load/Hide Comments


