پاکستان میں نواز شریف طاقتور ہیں، 9 مئی واقعات لاہور پولیس کے گلے پڑ گئے، اعتزاز احسن

لاہور (انتخاب نیوز) سینئر قانون دان اور سیاستدان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اس وقت سب سے پاورفل نوازشریف ہیں جن کی مرضی سے فیصلے ہورہے ہیں ، آصف زرداری کی سیاست کامیاب ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ لاہور پولیس نے 9 مئی کے واقعات کی مانیٹرنگ لائن تو جاری کی ہے لیکن وہ خود کہاں تھی؟ یہ مانیٹرنگ لائن ہی اس کے گلے پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی کہاں تھے؟ اتنے بڑے واقعات ہوگئے کہیں پولیس نہیں پہنچی، ان بلوائیوں کے پاس آتشیں اسلحہ نہیں تھا، رائفل چلنے کا، پستول چلنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، اتنا کچھ ہوگیا آئی جی کا ابھی تک تبادلہ نہیں کیا گیا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو سیاسی مذکرات کا مشورہ دینے کے بجائے الیکشن کی تاریخ دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی مشورہ نہیں دوں گا، پی ٹی آئی کا ووٹ بینک نہیں ٹوٹا وہ قائم ہے، پی ٹی آئی نے اسمبلی سے باہر آنے کا غلط فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں پاور فل نواز شریف ہے سب فیصلے اس کی مرضی سے ہوتے ہیں، سیاست سے کسی کو دور نہیں کیا جاسکتا، آصف زرداری کمال کے سیاستدان ہیں جب چاہیں شہباز شریف کو انگلی کے اشارے سے بلا لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں