بجٹ سے قبل بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ اور ایم پی اے ہاسٹل کے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

کوئٹہ:بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک پریس ریلیز میں اسمبلی سیکریٹریٹ اور ایم پی اے ہاسٹل کے تمام افسران و اہلکاران کو مطلع کیا گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس مورخہ 18 جون 2020 کو متوقع ہے۔ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس سے قبل اسمبلی سیکریٹریٹ/ ایم پی اے ہاسٹل کے افسران و اہلکاران کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کا عملہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے سیکریٹریٹ ہذا میں مورخہ 15 اور 16 جون 2020 کو تشریف لائیں گے۔ لہذا مقررہ تاریخ کو تمام افسران و اہلکاران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا کرونا ٹیسٹ کرایا جا سکے نیز کرونا وائرس کا ٹیسٹ نہ کرنے والے افسران و اہلکاران کو بجٹ اجلاس میں غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں