دالبندین میں بے امنی عروج پر پہنچ گئی، انتظامیہ اشیا خورونوش کی اسمگلنگ روکنے میں ناکام ہے، نیشنل پارٹی

دالبندین : نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام دالبندین شہید حمید چوک پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ۔ جلسے سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر عاطف بلوچ ضلعی رابطہ سیکرٹری محمد بخش عمران بلوچ تحصیل ناب صدر عبد الحق بابل بلوچ تحصیل سیکرٹری غلام اللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی پر دالبندین فی کلو چینی 220 روپے فروخت ہورہی ہے دوسری جانب دھڑا دھڑ چینی اسمگلنگ ہورہی ہے انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے دن رات بھتہ خوری میں مشغول ہے نیشنل پارٹی کسی صورت عوام کے ظلم اور ناانصافی ہونے نہیں دے گی۔ مقررین کا کہنا تھا ضلع کے اندر بد امنی اپنی عروج پر پہنچ گیا ہے عوام کی کوئی پرسان حال نہیں ہے ضلع کے اندر آٹا ،چینی روز مرہ استعمال ہونے والے خوردونوش اشیا کی بے پناہ اضافہ نے ہر شہری کو ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا ہے انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے متعدد ٹریلر اور ٹرک چینی پکڑنے کے بعد وہ کہا گئے ؟انتظامیہ اپنی تمام تر توجہ کرپشن اور بھتہ خوری پر مبذول کرائی ہے مقررین کا کہنا تھا نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے محکوم عوام کی حق حاکمیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے نیشنل پارٹی ہر فورم پر عوام کے ساتھ ہے مقررین نے مزید کہا تھاضلع میں عوامی نمائندے اپنے مفادات کے لئے پینلز بنا کرعوام کو ٹرک بتی کے پیچھے لگا دیا ہے اگر دیکھا جائے ہر پینل کا سربراہ خود سیاسی یا مذہبی جماعت میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور عوام کو سیاسی شعور سے دور رکھ کر پینل کے پیچھے لگادیا ہے تاکہ انھیں سیاسی شعور سے دور رکھا جائے نیشنل پارٹی نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہے کہ ہمیں باشعور ہونا ہے مقررین نے کہا کہ آج کوئٹہ دیگر اضلاع میں چینی 130 روپے کلو ہے تو ہمیں 220 اور 230 روپے میں نہیں مل رہا ہے اور ہمارے سائل اور وسائل کو ایک منصوبہ بندی کے تحت لوٹا جارہا ہے۔عوام کو اندھے کنوے میں رکھ کر خود باہر سیر سپاٹے کررہے ہیں کسی بھی لیڈر کو مہنگائی اور بد امنی کی فکر نہیں ہے سب اپنے اپنے سیاسی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور مہنگائی نے سفید پوش طبقہ اور مزدور طبقہ کی زندگی جہنم بنا کر رکھ دیا ہے نااہل انتظامیہ کی وجہ سے راجے پاک ایران بارڈر پر زامیاد گاڑی والے کی کی روز تک ذلیل وخوار ہیں مگر انتظامیہ کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگتی محکمہ تعلیم کتابوں کے اسکینڈل کو صاف و شفاف انداز میں تحقیقات کا مطالبہ کردیا نیشنل پارٹی یہ ظلم کھبی برداشت نہیں کریگا احتجاجی جلسہ میں بڑی تعداد میں کارکنان ،تاجر برادری اور شہریوں نے شرکت کیا مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا فوری طور پر دالبندین میں مہنگائی کو کنٹرول کرے اور عوام کو سستا چینی کی فراہمی یقینی بنائے بصورت دیگر ہم اپنی احتجاج کو مزید وسعت دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں