انتخابات میں غیر سیاسی عناصر کا راستہ روکنا قومی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر مالک
تربت(نمائندہ انتخاب) نیشنل پارٹی کے سربراہ بلوچستان کے سابق وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع کونسل کیچ کے مجوزہ الیکشن میں غیر س?یاسی عناصر کا راستہ روکنا یہاں کے س?یاسی و جمہوری قوتوں کے لیئے قومی ذمہ داری بن چکی ہے۔ نیشنل پارٹی اور ہمارے اتحادی کیچ میں دیگر س?یاسی جمہوری قوتوں کیساتھ اشتراک عمل کا خواہاں ہے تاکہ س?یاسی قوتوں کی طاقت کو یکجا کرتے ہو? غیر س?یاسی عناصر کے سامنے جمہوری مزاحمت کا علم بھرپور انداز میں بلند کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنی رہاہش گاہ میں پارٹی سے منسلک یونین کونسلز کے چیرمینز اور سینر ساتھیوں کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو? کیئے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو? کہا کہ مَکّ±ران بلوچستان کی ترقی پسندانہ س?یاسی افکار کا روشن چہرہ ہے جو ہمارے لیئے کسی اعزاز اور شرف سے کم نہیں، یہاں کی تمام س?یاسی و جمہوری قوتیں بلوچستان کے اس روشن چہرہ کو داغدار ہونے کے عمل کے سامنے جمہورءمزاحمت کا علم بلند کرینگے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہو? کہا کہ اس ضمن میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے قاہدین سے انکی گفت و شنید ہوءہے ، نیشنل پارٹی بشمول اتحادیوں اور بی این پی مینگل بشمول اتحادیوں مشترکہ نشست منعقد کرکے ضلع کونسل کیچ کے مجوزہ الیکشن میں اشتراک عمل کا فارمولہ طے کرینگے۔


