ملک بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کی جانب سے دی جانیوالی ویکسین کی قلت

اسلام آباد: ملک بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی جانب سے سپلائی کی جانے والی ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی۔ پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات نے ٹیٹنس کی ویکسین منگوانے کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کو مراسلہ بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات 8 کروڑ 70 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی ذمہ دار ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہیکہ ملک میں اس وقت ٹیٹنس کے حفاظتی ٹیکے کی ایک کروڑ 65 لاکھ 56 ہزار 175 ڈوز کی ضرورت ہے اور ڈریپ کی جانب سے بھارت سے ادویات منگوانے کی پابندی کے باعث ویکسین درآمد نہیں کرائی جاسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں