بلوچستان اسمبلی کے سینئر افسران کو ایگزیکٹو الاﺅنس سے محروم کرنا پبلک اکاونٹس کی بدنیتی ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (این این آئی) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور بلوچستان سیکرٹریٹ کے 20 گریڈ کے سینئر افسران کو ایگزیکٹو الاونس کی فراہمی کے باوجود بلوچستان اسمبلی کے 20 گریڈ کے سینئر افسران جن کی اکثریت بلوچ افسران پر مشتمل ہے ایگزیکٹو الاونس سے محروم کرنا نہ صرف زیادتی بلکہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی بدنیتی پر مبنی ہے جو قابل مذمت ہے پارٹی نے صوبائی ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے سینئر افسران کو فی الفور ایگزیکٹو الاونس دیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں