پی ٹی آئی رہنما شاہینہ کھوسہ کا گرفتاری اور رہائی کے 24 گھنٹے بعد پارٹی ا ور سیاست چھوڑنے کا اعلان
ڈیرہ غازیخان (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے گرفتاری اور رہائی کے 24 گھنٹے بعد ہی پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نو مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، شرپسند عناصر کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے گرفتاری اور رہائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔انہوںنے کہا کہ میں ڈاکٹر ہوں اور اپنے پیشے پر توجہ دینا چاہتی ہوں، ہر قسم کی عملی سیاست سے کنارہ کشی کررہی ہوں۔
Load/Hide Comments


