بی ایس او کا آن لائن کلاسز کے خلاف کل سے تربت میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا اعلان

تربت: بی ایس او تربت زون کے ترجمان ے نے کہا کہ کل 12 جون بروز جمعہ تربت میں بی ایس او کی جانب سے آن لائن کلاسز اور ایچ ای سی کے پالیسوں کیخلاف تین روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد شہید فدا چوک میں کیا جائے گا۔ تمام طلبہ، اساتذہ اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بی ایس او کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا اگر ایچ ای سی نے اپنے پالیسیوں پر نظرثانی نہیں کی تو ہم اپنے آئندہ کا لائحہ عمل پر اپنے احتجاج کو مزید وسعت دے کر پورے بلوچستان کے طلبہ کو یکجاہ کرکے ملک بھر میں احتجاج کرینگے اور اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرینگے اور یہ جدوجہد انصاف کی فراہمی تک جاری رہیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں