پنجگور، خدابادان میں بجلی کی 18 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت، شدید گرمی سے لوگ بے حال
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور میں بجلی کی طویل بندش، پانی کی شدید قلت، شدید گرمی میں لوگ بے حال۔ پنجگور کے علاقے خدابادان میں بجلی کی 18 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ، بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی جس کے باعث شدید گرمی میں لوگ بے حال ہوگئے۔ علاقہ مکینوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام پر رحم کرتے ہوئے اس شدید گرمی میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Load/Hide Comments


