چمن جیل سے 17 قیدیوں کا فرار، وزیراعلیٰ بلوچستان نے رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے چمن جیل سے 17 خطرناک قیدیوں کے فرار ہو نے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے چمن جیل پر حملے کے دوران 17 خطرناک قیدیوں کے فرار ہو نے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی قانون نافذ کرنے والے ادارے فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لئے مشترکہ کاروائی عمل میں لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں