کولمبیا میں 2 طیارے پرواز کے دوران ٹکرا گئے، ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 افراد ہلاک

بگوٹا(صباح نیوز)کولمبیا میں دو طیارے تربیتی پرواز کے دوران فضا میں ٹکرا کر گرگئے،ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2افرادہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق حادثہ تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ایک لیفٹیننٹ کرنل ہلاک ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں طیارے ٹکرانے کا مبینہ منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل کے علاوہ ایک اور شخص کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں