کیچ بلور میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، دو اہلکار جاں بحق، دو زخمی
تربت (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع کیچ کے علاقے بلور میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ۔ گولیاں لگنے سے دو اہلکار جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔ کمشنر مکران ڈویژن کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلور میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کا واقعہ ہوا، جس میں گولیاں لگنے سے دو اہلکار جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں میجر ثاقب حسین دوسرے کا نام سپاہی باقر بتایا جارہا ہے، جبکہ دیگر دو زخمی اہلکاروں کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔ مزید تحقیقات سیکورٹی ادارے کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


