صحبت پور، بگٹی قبائل کے دو گروہوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص قتل، فریقین مورچہ بند

فرید آباد (آن لائن) صحبت پور کے پولیس تھانہ ملگزار کی حدودمیں فائرنگ ایک شخص قتل۔ دونوں فریقین مورچہ بند۔ صحبت پور کے علاقے چھلا بگٹی میں بگٹی قبائل کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص قتل ہوگیا ہے جسکی شناخت دوست محمد کے نام سے ہوئی۔ دونوں گروپوں کے مسلح افراد ایک دوسرے پر اندھادھندفائرنگ کی گئی ۔اب تک اس تنازع میں دونوں فریقین کے تین افراد قتل ہوچکے ہیں۔ واقع کی اطلاع ملنے پر ملگزار تھانہ پولیس جائے وقوعہ پر کر جنگ بند کرائی گئی اور قتل ہونے والے کی لاش اپنی تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال صحبت پور منتقل کر دی جہاں ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاش ورثا حوالے کیا گیا مزید ملگزار تھاتہ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں