بلوچستان کے 6 اہلکاروں کا قاتل جیکب آباد پولیس گرفتار نہ کرسکی، 6 چوکیاں بھی بند کردی گئی

جیکب آباد (آئی این پی) بلوچستان کے 6 اہلکاروں کو قتل کرنے والا ملزم جیکب آباد پولیس کی گرفت میں نہ آیا۔ مولاداد پولیس مرکزی ملزم مٹھو شاہ کو پکڑنے میں ناکام ، واقع کے بعد تھانے کی 6 پولیس چوکیا ں بھی بند کر دی گئیں،چوکیوں کی عمارت کا لوہا اور دیگر سامان نکال کر چوری تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے جاگیر میں بلوچستان کے سب انسپکٹر سمیت 6اہلکاروں کو شہید ہوئے دو ماہ ہونے کو ہیں لیکن پولیس قانون کی گرفت سے تاحال آزاد ہے مولاداد پولیس کیس کے مرکزی ملزم مٹھو شاہ کو گرفتار کرنے میںناکام ہے واقع کے بعد مولاداد تھانے کی ناوڑا، محبت لاڑو، جونگل ، جھان شاہ ، پتھر موڑ اور خالد نواز جکھرانی پولیس چوکی بند کر دی گئی ہیں ان 6چوکیوں پر 22سے زائدپولیس اہلکار مقرر تھے، جس کے بعد چوکیوں سے چوریاں ہونے کی اطلاعات ہیں ، دو منزلہ چوکی عمارت سے لوہا تک نکال لیا گیا ہے اور مذکورہ علاقے میں قانو ن کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں