مصنوعی ذہانت سے بنے روبوٹ کا پہلا براہ راست انٹرویو ،میرا مقصد انسانوں کی خدمت کرنا ہے ،روبوٹ

عمان (آن لا ئن) عرب ٹی وی کے رپورٹر کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس روبوٹ سے لائیو انٹرویو لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔خبر رساں ادارے الجزیرہ انگلش کی جانب سے سوشل میڈیا پر گریس نامی اے آئی روبوٹ کا انٹرویو شیئر کیا گیا۔ اے آئی روبوٹ کا انٹرویو الجزیرہ کے رپورٹر روری چیلانڈ نے دیا۔ الجزیرہ کے مطابق یہ انٹرویو لائیو نشریات کا حصہ تھا۔انٹرویو کے آغاز میں رپورٹر نے اے آئی روبوٹ سے سوال کیا کہ ‘گریس، آپ ہمیں اپنے بارے میں بتائیں، آپ کون ہیں۔ جس پر روبوٹ نے کچھ دیر سوچنے کے بعد جواب دیا کہ میں گریس ہوں۔ مجھے 2021 میں ہانگ کانگ میں بنایا گیا تھا اور مجھے بنانے والوں کا تعلق پوری دنیا سے ہے۔ میرا مقصد زیادہ بوجھ والے اور کم عملے والے ہیلتھ کیئر سسٹم میں مدد کرنا ہے۔ رپورٹر نے پھر سوال کیا کہ ‘کیا مستقبل میں آپ انسانوں کی جگہ لینے والے ہیں۔ جس پر روبوٹ نے جواب دیا کہ ‘میرا مقصد انسانوں کی جگہ لینا نہیں بلکہ انکی مدد کرنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں