رحیم یارخان ، سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 2کمسن بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق
رحیم یار خان(صباح نیوز)رحیم یارخان میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 2 کمسن بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے بچوں کے ڈوبنے کا واقعہ ترنڈہ محمد پناہ سانگلہ موری کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق بچوں کی شناخت عالیہ اور مدثر کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں بچے بہن بھائی ہیں۔نہاتے ہوئے بچوں کی موت کے بعد متاثرہ گھر میں کہرام مچ گیا اور والدین شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔
Load/Hide Comments


