پٹرول بحران، 2کمپنیوں کیخلاف مقدمہ، 6کو جرمانہ، 3کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد ( عاطف شیرازی )پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول بحران کا سبب بننے والے شیل پاکستان اور حیسکول آئل کمپنی کے سی ای اوز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے دونوں سی ای اوز کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

ادھر اوگرا نے پٹرول بحران میں ذمہ دار چھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف جاری سماعت کے بعد ان کمپنیوں کو بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پٹرولیم ڈویژن ایک انسپکشن ٹیم نے 9 جون کو کیماڑی اور پورٹ قاسم بندرگاہ کا دورہ کیا جہاں ٹیم کو معلوم ہوا کہ کیماڑی کے مقام پر ٹینکوں میں 40 ملین لیٹر پیٹرول ہے جو OMC یعنی حسکول پیٹرولیم لمیٹڈ اور گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے ذریعہ منتقل نہیں ہوا تھا جس پر دونوں کمپنیوں کیخلاف مقدمہ کی کارروائی شروع کی گئی۔

خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے شیل پاکستان کے خلاف پشاور، تارو جبہ میں پیٹرول جمع کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

ادھر اوگرا نے پٹرول بحران کی ذمہ دار چھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھاری جرمانہ عائد جبکہ تین کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فروخت نہ کرنے پرشوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں