راولپنڈی، موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ ،جوابی کارروائی میں ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کی حدود میں رات گئے پولیس پر 2 موٹر سائیکل سوارافراد نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ سے ایک ڈکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے فائرنگ کردی، ضیا ء نامی ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،دوسرا فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔ پولیس نے کہا کہ فرارڈاکو کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں