ڈی آئی خان ، ٹرک الٹ گیا ،2افراد جاں بحق ،4زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے سنگم دانہ سر کے پہاڑی سلسلہ میں پیاز سے بھرے ٹرک بریک فیل ہونے سے الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے ، واقعات کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیموں موقع پر پہنچ کر جاں بحق و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو1122کے میڈیا کوآرڈینیٹر اعزا ز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق سب ڈویژن درازندہ صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سنگم پر واقع دانہ سر کے پہاڑی سلسلے میں پیاز سے بھرے ٹرک کو بریک فیل ہونے سے حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اویس بابر کی ہدایت پر ریسکیو1122ڈیرہ ٹیم کا بروقت رسپانس پر اسٹیشن 55 کی میڈیکل ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال درازندہ سے ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کر دیادوسرے حادثہ میں ٹانک روڈ گائوں پوٹہ کے قریب وزیرستان سے ڈیرہ آتے ہوئے کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹنے سے گاڑی میں سوار رمضان نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ریسکیو1122 ڈیرہ اسٹیشن11 کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق شخص کی جسد خاکی سمیت دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کر کے انکا قیمتی سامان وغیرہ اپنی تحویل میں لینے کے بعد ریسکیو1122 کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں جمع کروا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں