عوامی مشکلات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال نہ کی جائے، سردار اختر کی کارکنان کو ہدایت

وڈھ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی ورکرز بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کو ختم کریں، آئندہ کا لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔ سردار اختر مینگل نے بلوچستان میں بھر میں کارکنوں کو بند شاہراہوں کو کھولنے کی ہدایت دیدی۔ حب میں بی این پی کے کارکنوں نے احتجاج ختم کرکے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں