گمراہ کن بیانیہ فتنے کی سیاست کو کسی طور تحفظ نہیں دے سکتا،عبد العلیم خان

لاہور(صباح نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جھوٹ اور گمراہ کن بیانیہ فتنے کی سیاست کو کسی طور تحفظ نہیں دے سکتا ۔ اپنے بیان میں عبد العلیم خان نے کہا کہ قوم کو گمراہ کرنے والوں کا پردہ چاک ہوگیا اور ایک مرتبہ پھرسازشیں بے نقاب ہوئیں،جھوٹ اور گمراہ کن بیانیہ فتنے کی سیاست کو کسی طور تحفظ نہیں دے سکتا۔ انہوںنے کہا کہ سابقہ دور میں وزیراعظم ہائوس گھنائونی سازشوں کا گڑھ بنا رہا، پی ٹی آئی کی سازشی سیاست نے ملکی معیشت اورخارجہ تعلقات تباہ کردیئے، اعظم خان کا بیان حقائق واضح کرنے کیلئے کافی ہے، مزید لوگ بھی بولیں گے۔انہوںنے کہا کہ اعظم خان کے اعتراف سے ثابت ہوگیا کہ استحکام پاکستان پارٹی کیوں وجود میں آئی، ہم ایسے ملک دشمن اور مکروہ ذہن کے ساتھ نہیں چل سکتے تھے۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ واضح ہو گیا کہ سیاسی مقاصد کیلئے رچایا گیا سائفر کا ڈرامہ ایک شخص کا اسکرپٹ تھا، سائفر کو سازش بنا کرملکی سلامتی سے کھیلا گیا،قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔mk

اپنا تبصرہ بھیجیں