وڈھ، مخدوش صورتحال کے پیش نظر شہداء چیک پوسٹ سے دراکھالہ تک شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

وڈھ(نمائندہ انتخاب)مخدوش صورتحال کے پیش نظر شہداء چیک پوسٹ سے دراکھالہ تک گاڑیوں کی آمدورفت مکمل بند ہے۔ روڈ کُھلنے اور سفر کرنے کی اجازت ملنے کے انتظار میں سینکڑوں لوگ سرِ راہ بے یار ومددگار رل گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے مسافروں کو نقصانات اور پریشانی سے بچانے کیلئے حفظ ماتقدم کے تحت شاہراہ بند کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں