حیدرآباد، مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی ،10مسافر زخمی
حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم نائن موٹر وے پرمسافر کوچ ٹرالرسے پیچھے سے جا ٹکرائی ،حادثے کے نتیجے میں10 مسافرزخمی ہوگئے۔کراچی سے حیدرآباد جانے والی مسافر کوچ ٹرالرسے پیچھے سے جا ٹکرائی ، حادثے کے نتیجے خواتین اور بچوں سمیت 10 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو ٹراما سینٹر نوری آباد اور سول ہسپتا ل حیدرآباد منتقل کردیا ۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
Load/Hide Comments


