کراچی، غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی، ملزم گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں غیرت کے نام پر شوہر نے بھائیوں کے ساتھ سے مل کر بیوی کی ناک کاٹ دی۔ پولیس کا کہناہے کہ واقعےمیں ملوث خاتون کے شوہر اسماعیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کے بھائیوں لقمان اور خمیسہ کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق شوہر کا الزام ہے کہ اسے اپنی اہلیہ کے کردار پر شبہ تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے دیور نے واقعے کے بعد خاتون کے والد کو فون کر کے واقعے سے آگاہ کیا، باپ کے پہنچنے پر دیور نے خاتون کی ناک کاغذ میں لپیٹ کر اسے دے دی۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں