ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی، عراقی پرچم بھی نذرآتش کردیا گیا
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن کے بعد یورپی ملک ڈنمارک میں بھی قرآن پاک نذر آتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ڈنمارک کے اسلام مخالف گروپ نے دارالحکومت کوپن ہیگن میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کرکے بے حرمتی کی۔ اس کے علاوہ اسلام مخالف گروپ نے عراقی پرچم بھی نذر آتش کیا۔ اسلام مخالف گروپ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو بغداد میں سویڈن کے سفارتخانے پر حملے کا جواب قرار دیا۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے گروپ نے توہین اسلام پر مبنی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور مقامی پولیس کی جانب سے سیکورٹی بھی فراہم کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments


