برطانیہ میں مکانات کا مہنگا کرایہ، بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپارٹمنٹ فار لیونگ اپ، ہاﺅسنگ اینڈ کمیونیٹیز کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق عارضی رہائش گاہوں میں مقیم افراد کی تعداد 25 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مارچ میں 105,000 خاندان عارضی رہائش گاہوں میں مقیم تھے۔ عارضی رہائش گاہوں میں مقیم بچوں کی تعداد 131,000 سے زائد ہے۔ جبکہ بے گھر افراد کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ ہوا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں 14 ہزار خاندان ہوٹل یا بیڈ اینڈ بریک فاسٹ میں مقیم تھے۔ معمر افراد کے بے گھر ہونے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گھروں کی کمی اور بڑھتے ہوئے مکانات کے کرائے لوگوں کے بے گھر ہونے کی بڑی وجہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں