نگران وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے 5، 5 نام شیئر کر دیئے،فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی نے 5 نام شیئر کر دیئے۔ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت دیگر پارٹیوں کی مشاورت سے نگران وزیراعظم لائے گی۔ شہباز شریف نگران وزیراعظم کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی رائے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے نگران وزیراعظم کیلئے 5، 5 نام دیئے ہیں۔ گزشتہ روز سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) بل ہمیں اعتماد میں لئے بغیر لائی جس پر رضا ربانی نے پارٹی پالیسی کے تحت واک آوٹ کیا۔ ہماری پارٹی نگران وزیراعظم کو منتخب حکومت جیسے اختیارات دینے کی حامی نہیں۔
Load/Hide Comments


