بلوچستان میں سیلابی صورتحال، میر قدوس کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم

کوئٹہ(یو این اے )وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کردی گئی۔ کنٹرول روم صوبے میں ہونے والی غیر معمولی سیلابی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور امداد اور بحالی کے کاموں کو موثر نگرانی کریگا کنٹرول روم امداد و بحالی کی سرگرمیوں کو صوبے بھر میں بھرپور انداز سے جاری رکھنے کے لیے 24 گھنٹے کام کرے گا کنٹرول روم سیلابی بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں تمام متعلقہ ضروری امور کی نگرانی کرے گا کنٹرول روم پر کسی بھی قسم کی معلومات کی رسائی کے لیے 081-9202424 اور 081-9202061-69 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں