خیبر، پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ اور دستی بم حملہ

خیبر(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں چیک پوسٹ پر شرپسندوں  نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا۔رپورٹس کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی سے شرپسند فرار ہوگئے۔دوسری جانب باڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے پولیس سب انسپکٹر کو گزشتہ سال جاں بحق کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں