حکومت بلوچستان کاوفاقی حکومت سے گزشتہ سال سیلاب میں بہہ جانے والی شاہراہ کی فوری تعمیر کا مطالبہ

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیرداخلہ میرضیا اللہ لانگو نے وفاقی حکومت سے گزشتہ سال سیلاب میں بہہ جانے والی شاہراہ کی فوری تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان حکومت اپنے وسائل میں رہے کر عارضی راستہ بنا کر آمدورفت بحال کردیتی ہے وفاقی حکومت سے اپیل ہے کہ فوری طور پربند قومی شاہراہوں سے متعلق نوٹس لے این ایچ اے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں این ایچ اے وفاقی حکومت کا ادارہ ہے لہذا وفاق شاہراہوں کی بحالی کے لئے تمام فنڈز فوری ریلیز کی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے بلوچستان حکومت کی ایک بار پھر وفاقی حکومت سے گزشتہ سال سیلاب میں بہہ جانے والی شاہراہ کی فوری تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان حکومت اپنے وسائل میں رہے کر عارضی راستہ بنا کر آمدورفت بحال کردیتی ہے حالیہ سیلاب کے باعث متاثرہ قومی شاہراہ ایک بار پھر شدید متاثر اور بند ہوگئی ہے این ایچ اے وفاقی حکومت کا ادارہ ہے لہذا وفاق شاہراہوں کی بحالی کے لئے تمام فنڈز فوری ریلیز کی جائے این ایچ اے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں میرضیا اللہ لانگو نے کہاکہ وفاقی حکومت سے اپیل ہے کہ فوری طور پربند قومی شاہراہوں سے متعلق نوٹس لیں بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی ؛پشین،خاران،پنجگور، واشک،آواران،لسبیلہ نے سیلاب کے باعث نقصانات کا سامناہے،میرضیا اللہ لانگونے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدو س بزنجو خود بھی تمام صورتحال کی نگرانی کررہے ہیںبارشوں اور سیلاب سے قبل ہی متعلقہ اضلاع کو الرٹ جاری کردیا تھاڈی جی پی ڈی ایم اے خود سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں موجود ہیںسیلاب اور بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں خوراک،ٹینٹ سمیت دیگر امداد ی سامان بھیج دیا گیا ہے پی ڈی ایم اے،ضلع انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں موجود ہیں،میرضیا اللہ لانگو نے کہاکہک وزیراعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ اضلاع کو فنڈ ز ریلیز کردیئے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں