پرائیویٹ سکولز والے دھمکیوں کی بجائے تجاویزدیں،سردار یار محمد رند

کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمدرند نے کہاہے کہ ہم کسی بھی اپنے بچوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے،بچے ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں،پرائیویٹ سکولز والے دھمکیوں کی بجائے تجاویزدیں،چھوٹے سکولوں میں پہلے ہی گنجائش انتہائی کم ہے اتنے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے تو ہم کس طرح سکول کھولیں خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کا لائسنس منسوخ کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائیویٹ سکولز کی جانب سے تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق دھمکیوں پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ سرداریارمحمدرند نے کہاکہ بچے ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں ہم جانتے ہیں کہ قوم کا مستقبل تعلیم کے بغیر نہیں بن سکتا،تعلیمی خلل کو اگلے سال پورا کیا جاسکتا ہے لیکن کیا پھر اپنے پیاروں کو واپس لایاجاسکتاہے،انہوں نے کہاکہ ہم کسی کو بھی بجوں کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے بلکہ خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کا لائسنس منسوخ کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی ہونا تو یہ چاہیے کہ پرائیویٹ سکولز دھمکیوں کی بجائے تجاویز دیتے لیکن یہاں تو صرف دھمکیوں کو سہارالیاجارہاہے،انہوں نے کہاکہ اگرسکول کی کلاس میں 40 بچوں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے تو کلاس میں صرف 12 بچے ہی بیٹھ سکیں گے تو کیا یہ ممکن ہوگا کہ پرائیویٹ سکولز بچوں میں حکومتی ایس او پیز پرعملدرآمد ممکن بناسکیں گے،انہوں نے کہاکہ ویسے بھی چھوٹے سکولوں میں پہلے ہی گنجائش انتہائی کم ہے اتنے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے تو ہم کس طرح سکول کھولیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں