سریاب روڈ فائرنگ واقعہ افسوسناک ہے، رئیسانی اور لہڑی خاندان پرامن راستہ اختیار کریں، میر اسرار زہری

خضدار (بیورو رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے گزشتہ رات کوئٹہ سریاب روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں رئیسانی اور لہڑی خاندان کے نوجوانوں سمیت تین افراد کی المناک موت پر گہرے دکھ، افسوس اور تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیاہے۔ میر اسرار اللہ خان زہری نے کہا کہ واقعے کا سن کر ہمیں دکھ اور صدمہ ہوا، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ناقابل تلافی نقصان کے بعد مزید نقصان سے بچنے کیلئے دونوں خاندان تحمل اور دانشمندی سے پرامن راستہ اختیار کریں اور پرامن و روایتی بھائی چارے کے قیام کے لیے تمام برادر اقوام کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان دونوں معزز گھرانوں سے پرامن و دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل ہے۔ بی این پی عوامی نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس ناقابل تلافی نقصان پرصبر و تحمل و پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور جاں بحق افراد کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں