دالبندین، گاڑی کی ٹکر سے پرتگال سے تعلق رکھنے والا سیاح ہلاک

کوئٹہ (انتخاب نیوز) دالبندین کے قریب زامباد گاڑی کی ٹکر سے غیر ملکی سیاح ہلاک۔ اطلاعات کے مطابق دالبندین کے قریب زامباد گاڑی کی ٹکر سے پرتگال کا 27 سالہ نوجوان موٹر سائیکل سوار سیاح ہلاک۔ چاغی پاک ایران آر سی ڈی شاہراہِ پر ٹریفک حادثہ۔ حادثے میں غیر ملکی موٹر سائیکل سوار سیاح جاں بحق۔ 28 سالا نوجوان ۔Nun Miguel vilao غیر ملکی سیاح کا تعلق پرتگال سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے میں زمباد گاڑی کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں اور لاش کو پرنس فہد اسپتال دالبندین پہنچایا گیا۔ اس حوالے سے دالبندین انتظامیہ کا موقف ہے کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد سفارتخانے کے توسط سے ان کے ملک بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں