بلوچستان کے 3 لاکھ سے زائد مستحقین میں ساڑھے تین ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی

کوئٹہ : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل عبدالجبار نے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت صوبے کے 3لاکھ 95ہزار لوگوں میں تقریبا ساڑھے تین ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں پروگرام کے تحت کفالت وسیلہ تعلیم سمیت دیگر پروگرام شروع کئے گئے ہیں عوام کی سہولت کیلئے 3موبائل یونٹ صوبے کے مختلف علاقوں قلعہ عبداللہ ڈیرہ مراد جمالی اور مکران ڈویثرن میں کام کرینگے موبائل یونٹ کی مزید گاڑیاں کچھ عرصے میں یہاں آجائینگی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2021میں بلوچستان بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 57سینٹر عوام کی سہولت کیلئے کام کررہے تھے ہم نے عوام کی مشکلات مد نظر رکھتے ہوئے 43 فیصد پاکستان کے رقبے پر پھیلے ہوئے بلوچستان میں اب 158سینٹر قائم کئے ہیں جو لوگوں کو سہولیات دے رہے ہیں ہمارے پاس2لاکھ 36ہزار لوگ رجسٹرڈ ہیں اور ان میں مزید اضافہ کیا گیا ہے جو اب 4لاکھ 54ہزار تک پہنچ چکے ہیں ہماری کوشش ہے کہ جاری سروے کے بعد اپنے 8لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن کے ہدف کو مکمل کریں انہوں نے کہا کہ پروگرام میں وسیلہ تعلیم سکالر شپ اور کفالت پروگرام کے تحت بلوچستان کے لوگوں کو سہولیات دی گئی ہیں ہمارے پاس افراد قوت کی کمی کے باوجود کم وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں عوام کو نادرا کے دفاتر تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے 35موبائل یونٹ صوبے میں لارہے ہیں جو سیٹلائیٹ کیساتھ منسلک ہونگے 3موبائل یونٹ بہت جلد علاقوں میں سروس مہیا کرینگے جنہیں سیٹلائیٹ کیساتھ جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ہمارے پاس 70فیصد اسٹاف کی کمی ہے اس سال 4ارب 78لاکھ روپے کی ادائیگی میں سے 3ارب 54کروڑ 64لاکھ روپے 3لاکھ 95ہزار لوگوں میں تقسیم کرچکے ہیں وسیلہ تعلیم اور اسکالر شپ کے تحت پرائمری مڈل اور میٹرک کے بچوں کو سہولیات دے رہے ہیں اسکے علاوہ کفالت پروگرام کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین اور انکے بچے کی رجسٹریشن ہونے کے بعد انہیں 3ماہ تک ماں اور بچے کی بہتر صحت کیلئے انہیں خوراک مہیا کررہے ہیں اور بچے کی پیدائش کے بعد ماں اور بچے کو 2سال تک 15/15سو روپے ملتے رہینگے جسکا مقصد ماں اور بچے کی صحت کو بہتر رکھنا ہے اسوقت ہمارے پاس 6ہزار حاملہ خواتین رجسٹرڈ ہیں ہماری کوشش ہے کہ کم وسائل کے باوجود لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں