حب شہر میں بے امنی پر قابو اور عوامی مسائل حل کیے جائیں، آل پارٹیز کی احتجاجی ریلی

حب (آن لائن) حب شہر میں بدامنی عوامی مسائل فنڈز میں بے قاعدگی کرپشن اقربا پروری اور این ایچ اے لاپرواہی کے خلاف نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، جام گروپ اور جمعیت علما اسلام کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رجب علی رند صوبائی رہنما خورشید رند عثمان کوہ بلوچ ،جے یوآئی ضلعی رہنما مولانا یعقوب ساسولی ،پی پی پی کے رہنماشریف پالاری کررہے تھے ریلی حب بازار موندرہ چوک جلسے کی شکل میں تبدیل ہوگئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رجب علی رند، خورشید رند ،مولانا یعقوب ساسولی ،شریف پالاری ،عثمان کوہ عبدالغنی رند سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حب شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوگئی عوام کی جاں مال غیرمحفوظ ہوچکی انتظامیہ کی کارکردگی بلکل صفر ہو چکی ہے۔پولیس عوام کی جان مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے منشیات کا کاروبار گلی گلی میں پھیل چکا ہے نوجوان نسل تباہی کا شکار ہے حب شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں صفائی کا نظام درھم برھم ہے مقررین نے کہا کہ چیئر مین میونسپل کارپوریشن حب کو یہ ساری چیزیں نظر تو نہیں آتی آنکھیں بند کر لی ہے انہوں نے کہا کہ چیئر مین میونسپل کارپوریشن حب کے خلاف آواز اٹھائی جائے تو انتقامی کارروائی پر اتر آتے ہیں مزید انہوں نے کہا کہ ہم چیف آفیسر حب اور چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب کے اس عمل پر پرزور مذمت کرتے ہیں اور اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ عابد ملازئی کے اوپر کی گئی ایف آئی آر ختم کر کے رہائی کے احکامات صادر کیے جائیں۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے نسلر ارباب علی مگسی، اسد غنی رند، صوفی محمد مٹھل، جان محمد پلال، جام گروپ کے ممتاز مگسی، پیپلز پارٹی کے سرفراز علی سومرو، علی خان قلندرانی، روشن علی جتوئی، نیک محمد جمالی، لاڈلہ نوید رند، کونسلر حافظ رسول بخش و دیگر کارکنان نے ریلی میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں