سرکاری امور میں مداخلت ، بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکڈ کے بعد مبینہ ڈائری بھی سامنے آگئی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سرکاری امور میں مداخلت کے معاملات ان کی لیکڈ آڈیو کی صورت میں بھی سامنے آچکے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی ایک آڈیو میں تو کسی معاملے کو غداری سے لنک کرنے کی ہدایات بھی شامل تھیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری سامنے آئی ہے، جس کے اوراق سامنے آگئے ہیں۔ مبینہ ڈائری کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی سابق وزیراعظم کو حکومتی امور ڈکٹیٹ کرواتی تھیں، جبکہ مبینہ ڈائری میں بشریٰ بی بی نے سیاسی فیصلے بھی ڈکٹیٹ کروائے، ڈائری میں بشریٰ بی بی کے گورنمنٹ، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ پر پریشر ڈالنے کے احکامات موجود ہیں۔
Load/Hide Comments


