تحصیل نال میں مسلح افراد نے غریب خاندان کی جھونپڑیاں جلا دیں، خواتین اور بچوں پر تشدد

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار تحصیل نال کھوڑاسک میں گزشتہ شب دو بجے 14 سے 15 مسلح افراد نے دولڑی کے علاقے کونری میں رہائش پذیر ایک غریب خاندان کی جھونپڑیوں پر حملہ کردیا۔ مسلح افراد نے حملے کے دوران جھونپڑیوں کو نذر آتش کردیا، خواتین اور بچوں پر تشدد کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کے جتھوں کی جانب سے غریب خاندان کی جھونپڑیوں کو جلانے، خواتین اور بچوں پر تشدد کرکے انہیں زخمی کیا گیا۔ مسلح افراد کچھ روز قبل اسی خاندان پر پہلے بھی حملہ آور ہوئے تھے، خواتین اور بچوں کو تشدد کرکے زخمی کردیا تھا۔ اب یہ مسلح جتھے دوسری مرتبہ پھر حملہ آور ہوئے اور خدشہ ہے کہ مسلح جتھے دوبارہ اسی خاندان پر حملہ آور ہوں گے۔ اس حوالے سے سماجی حلقوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ رہائش پذیر غریب خاندان کی جھونپڑیوں کو جلانا، خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ غریب خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں