بلوچستان تاریخ کی بدترین حکومت سے عوام کی جان چھوٹ گئی، نیشنل پارٹی
حب (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق میئر حب کارپوریشن میر رجب علی رند نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ کی بدترین حکومت سے عوام کی جان چھوٹ گئی پانچ سالہ اقتدار کے دور میں حکومت میں شامل وزرا نے بدترین کرپشن کی۔ حب سے تعلق رکھنے والے وزیر نے کرپشن اور اقربا پروری کا رکارڈ قائم کردیا پانچ سالہ دور میں سالانہ کروڑوں کے فنڈ کا کہیں بھی نام و نشان نہیں ہے لاوارث ضلع حب کا شہر کھنڈرات بن گیا۔ نہ بجلی نہ پانی نہ سیوریج اور نہ ہی روڈ ہر طرف دھول ہی دھول جبکہ قومی اسمبلی کے رکن کا بھی دعوا ہے کہ اس کو بھی وفاق سے اربوں کے اسکیمات ملے ہیں لیکن یہ سب کچھ کہاں گے کسی کو بھی اس کا علم نہیں ہے ان اسکیمات کو آسمان نگل گیا یا زمین کھا گئی عجیب ڈرامہ باز لوگ ہیں اب دوبارہ عوام کے حضور پیش ہونگے معافی مانگیں گئے اور وعدہ کریں گے کہ اس بار غلطی ہوا آئندہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا۔ انھوں نے کھاکہ اس برادری نے ہر وقت عوام کے پیٹ میں چھرا گھونپ کر پھر معافی مانگی ہے لیکن اس بار حب کے عوام ان سازشی عناصر کا راستہ روکیں گئے ان کے جھوٹ و فریب میں نہیں آئیں گے ان سے عوام کے لوٹے گئے ایک ایک پائی کا حساب لیں گئے۔ حب کو جس طرح لاوارث شہر سمجھ کر اس کے فنڈز کی جس طرح لوٹ کھسوٹ ہوئی ہے حب کے عوام اس کا حساب مانگیں گئے۔


