بنگلادیش، جماعت اسلامی کے نائب امیر جیل میں انتقال کر گئے

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش کی جیل میں جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا دلاور حسین سعیدی کا انتقال ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 83 سالہ مولانا دلاور حسین کو جیل میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دلاور حسین سعیدی کی قید میں موت پر ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔رپورٹس کے مطابق مولانا دلاور حسین کو جون 2010 میں گرفتار کیا گیا تھا اور جنگی جرائم کے ٹربیونل نےانہیں 2013 میں سزائے موت سنائی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے مولانا دلاور حسین کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں