جڑانوالہ میں قرآن ِ پاک کے اوراق کی توہین مسلم مسیحی فسادات کرانے کی سازش ہے، سعد رفیق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اورسابق وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں قرآن ِ پاک کے اوراق کی توہین مسلم مسیحی فسادات کرانے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ مذہبی غیرت کی آڑ میں مسیحی بستی اورعبادت گاہوں پر حملے ناقابل برداشت، وحشیانہ عمل ہیں،مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ان خیالات کااظہا رخواجہ سعد رفیق نے جمعرات کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے اور مسیحی بستی پر حملے کروانے اور کرنے والے سخت ترین سزائوں کے حقدارہیں۔ حکومت مسیحی متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے ، اقلیتوں کا تحفظ سماج اورریاست کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔
Load/Hide Comments


