کشتیوں کی رجسٹریشن کے نام پر ٹوکن سسٹم کیخلاف سخت مزاحمت کریں گے، حق دو تحریک بلوچستان
گوادر (این این آئی) کنٹانی ھور میں رجسٹریشن کے نام پر ٹوکن سسٹم کی راہ ہموار کی جارہی ہے جس کے خلاف سخت مزاحمت کریں گے، حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کنٹانی ھور میں کشتیوں کی رجسٹریشن کے نام پر ٹوکن سسٹم قائم کرنے کا راستہ ہموار کیا جارہا ہے جس کے خلاف سخت مزاحمت کریں گے کیونکہ حق دو تحریک بلوچستان ٹوکن سسٹم اور بھتہ خوری کے خلاف جدوجہد کررہی ہے اور غریب مزدوروں کے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے۔
Load/Hide Comments


