پنجگور میں چوری، ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف دکانداروں نے احتجاجاً شاہراہ بند کردی

پنجگور (آن لائن)پنجگور مواچ چوک میں چوری کی وارداتوں میں اضافے سے پریشان دکانداران نے احتجاجا روڑ بلاک کردی ہے ایس ڈی ایس پی ملک احمد موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کرکے انکے مطالبے پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی مظاہرے کی قیادت اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رکن فہد آصف بلوچ سیاسی سماجی شخصیت عادل ارباب نے کی تھی اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور مواچ چوک خدابادان بدامنی کا گڑھ بن چکا ہے دکاندار سمیت شہری اسٹوڈنٹس آئے روز لٹ رہے ہیں کوئی گھر سے باہر نکل نہیں سکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ضلعی انتظامیہ و ڈی پی او نے کمشنر مکران پنجگور کے سیاسی پارٹیوں شہید داد جان کمیٹی کے ساتھ مواچ چوک کو سیکورٹی چوکی دینے کا اعلان کردیا تھا باقاعدہ کمشنر مکران و ضلعی انتظامیہ نے آل پارٹیز کے دستخط پر نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا لیکن تاحال ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اس غیر ذمہ داری کی سزا یہاں کے دکاندار شہری بھگت رہے ہیں پولیس کے چند علاقائی گشت سے ہم مطمئن نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اپنی کردار ادا کرے ہمیں علاقے میں خاندانی دشمنی کی طرف نہ دھکیلے ، ایس ڈی ایس پی ملک احمد نے مظاہرین کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے احتجاج ختم کرکے ٹریفک بحال کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں