سانحہ جڑانوالہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، کوئٹہ میں مذہبی و سیاسی رہنماﺅں کی پریس کانفرنس

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے سیاسی و مذہبی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ملک میں ایک منظم سازش کے تحت تمام مذاہب کو دست و گریباں کر نے کی کوشش کی جاری ہے ،جڑا نوالہ واقعے سے متعلق حکومت کی کا کر دگی سے مطمئن نہیں کیونکہ ملک میں صرف اور صرف الیکشن الیکشن کھیلا جا رہا ہے ، حکومت سے مطالبہ ہے کہ جڑا نوالہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کر دار تک پہنچا یاجائے ۔ یہ بات بلو چستان کے سیا سی و مذہبی رہنماﺅں بشپ خا لد رحمت،علا مہ ہا شم مو سو ی ، شہزا د کند ن ، حا جی صا دق نو رزئی ، پا دری صا ئمن بشیر ، عر فا ن بشیر ، فادر عنایت نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پر یس کا نفر نس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کے بے بنیا د واقعات کی طرح ایک مر تبہ پھر توہین مذہب کا سہارا لے کر نہتے مسیحوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ جڑا نوالہ میں گرجا گھروں ، مسیحی کتابوں اور علامات کی بے حرمتی کرتے ہوئے نذر آتش کیا گیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ ہے کہ جڑا نوالہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کر دار تک پہنچا یاجائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شر پسند عناصر ملک میں امن وامان خراب کر نے کے لئے تمام مذاہب کو دست و گریباں کر نے کی کوشش کر رہے ہیںاگر ملک میں مذاہب کا احترام نہیں کیا گیا توملک کو نہیں بچایا جا سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست ماں ہو تی ہے لیکن یہاں حکومت بے بس نظر آرہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں