چین، مشرقی صوبہ لیاننگ میں 4.6 شدت کا زلزلہ
بیجنگ(این این آئی)چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاننگ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر ( سی ای این سی)نے جمعرات کو بتایاکہ صوبہ لیاننگ کے شہر ڈالیان میں 4.6 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔سی ای این سی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔واضح رہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Load/Hide Comments


