حب میں مسلح افراد کی کریش پلانٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

حب (نمائندہ انتخاب) ساکران پولیس کی نااہلی کرپش پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد فائرنگ ایک شخص جاں بحق پولیس کا واقعہ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار ایس ایچ او علاقے سے غائب نعش حب اسپتال کردی گئی تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات گئے حب کے نواحی علاقہ ساکران میں پہلے مائنر نمبر5میں فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک چلتا رہا جس سے پولیس غائب رہی اور علاقہ مکین خوف و حراس کا شکار رہے جبکہ مائنرنمبر2پر حب ندی کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا جو کہ اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا اس حوالے سے ساکران پولیس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ایس ایچ او نے فون اٹھانے سے گریز کیا مقامی علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ساکران علاقے میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور وہ خود کو ایک بااثر شخصیت کا نمائندہ کہلاتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں