پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات تیزی سے جاری ہیں،نگران وفاقی وزیر صحت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں،پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات تیزی سے جاری ہیں، انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر بھی عمل دار آمد کو یقینی بنارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے برازیل کے سفیر اولنتھوئیرا سے گفتگو کرتیہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری صحت افتخار شلوانی بھی موجود تھے۔ برازیل کے سفیر نے ڈاکٹر ندیم جان کو وزیر صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں عالمی شہرت یافتہ صحت عامہ کے ماہر کی تعیناتی ہیلتھ کے شعبے کی ترقی کیلئے سود مند ثابت ہو گی ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اور تعاون قابل ستائش ہے ۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا کی تکمیل میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل سنجیدہ اقدامات پر عملدرآمد شروع ہے اور اس کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات تیزی سے جاری ہیں جبکہ گلوبل ہیلتھ سکیو رٹی کے نظام کو مضبوط کرنے اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وباں سے محفوظ رکھنے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ۔ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ وبا سے نمٹنے کیلئے بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کو مضبوط کر رہے ہیں۔ ندیم جان نے کہا کہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر بھی عمل دار آمد کو یقینی بنارہے ہیں۔


