حکام کی لاپروائی، لورلائی میں نادرا مرکز کیخلاف این ڈی ایم کے احتجاجی کیمپ کو 28 روز گزر گئے
لورالائی (آن لائن) لورالائی نادرا سینٹر میں عملے کے غیر پیشہ ورانہ رویے، شہریوں کی تذلیل اور شناختی کارڈ کے اجرا میں غیر ضروری تاخیری حربوں کے خلاف نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کا احتجاجی کیمپ گزشتہ 28 دنوں سے جاری ہے۔بدقسمتی سے نہ لورالائی نادرا سینٹر کے عملے کے رویے میں کوئی فرق آیا اور نہ ہی نادرا کے اعلی حکام کی جانب سے اس کا کوئی نوٹس لیا گیا۔اب بھی روزانہ کئی افراد این ڈی ایم کے احتجاجی کیمپ میں سارے درکار ضروری دستاویزات کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں اور ان سب دستاویزات کے باوجود بھی ان کے شناختی کارڈ کے اجرا میں مختلف حیلوں بہانوں سے کام کیا جاتا ہے۔اب لورالائی کی وطن دوست، جمہوری اور ترقی پسند پارٹیوں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، اے این پی، پی ٹی ایم اور پشتونخوا میپ – خوشحال خان نے فیصلہ کیا ہے کہ لورالائی ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
Load/Hide Comments


